4 اگست 2016 - 11:39
ایران کا عراق کی سلامتی کے لئے قومی سالمیت، اتحاد کی ضرورت پر زور

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ عراق میں موجود کشیدگی کا حل صرف قومی سالمیت اور اتحاد سے ممکن ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ عراق میں موجود کشیدگی کا حل صرف قومی سالمیت اور اتحاد سے ممکن ہے.

یہ بات حسین امیر عبداللهیان نے اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات عراقی سفیر صیدر رجا الموسوی کیساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے عراق میں استحکام اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کو موجودہ حساس صورتحال سے نکلنے کیلئے قومی اتفاق رائے اور اتحاد کی ضرورت ہے.

انہوں نے عراقی حکومت اور فوج کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں عدم استحکام اور خطے میں ناجائز صیہونی حکومت کی تخریب کاری امریکہ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے.

اس موقع پر عراقی سفیر نے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے دونوں ممالک اور عالم اسلام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲